latest newsWorld

الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

الجزائر: الجزائر نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الجزائری سرکاری میڈیا کے مطابق دوطرفہ تعلقات برقرار رکھنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم تعلقات منقطع کرنے کی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے الجزائر کے فیصلے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدہ ہیں۔ الجزائر نے رواں سال فروری میں 2013 میں ابوظبی میں طے پانے والے فضائی سروسز معاہدے کو منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کیا تھا۔

گزشتہ برس صدر عبدالمجید تبون نے ایک خلیجی ملک پر الجزائر کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا تھا، تاہم ملک کا نام نہیں لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button