Businesslatest news

مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں 1120 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد: مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں مبینہ طور پر 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق درآمدی میٹریل پر ہونے والی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈی جی نارتھ ایف آئی اے کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران 108 کمپنیوں کو 389 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث قرار دیا گیا ہے، جنہیں ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خوردنی تیل بنانے والی ایک نجی کمپنی کے مالکان اور منیجنگ ڈائریکٹر کو بھی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری سے متعلق تحقیقات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سفارش پر شروع کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button