latest news

وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی ہے، ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کا اعلان آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آٹو پارٹس پالیسی سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی نے اپنی سفارشات کی منظوری دے کر پالیسی کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔

دستاویز کے مطابق آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی ویلیو چینز سے منسلک ہونے اور برآمدی شعبے کے لیے 5 بڑے اینکر مینوفیکچرنگ ادارے لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پالیسی میں آٹو سیکٹر میں ایس ایم ایز کلسٹرز بنانے، برآمدی آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے اور آٹو پارٹس ایکسپورٹ کونسل کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق آٹو انڈسٹری میں مقامی ویلیو ایڈیشن لازمی قرار دینے، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی منظوری کے مراحل ڈیجیٹل کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

الیکٹرک اور نئی انرجی گاڑیوں کے لیے یکساں سہولتیں فراہم کرنے، صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے جبکہ ایف ای ڈی، سی وی ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز بھی پالیسی میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button