latest newsSports

فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان گروپ بی میں شامل

لاہور(عمران اسلم) فیفا کے زیر اہتمام ہونے والے افتتاحی فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کو ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔

گروپ بی میں پاکستان کے علاوہ ویتنام، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ فیفا آسیان کپ 24 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 29 ستمبر کو فلپائن اور 2 اکتوبر کو ویتنام سے مقابلہ ہوگا۔

فیفا آسیان کپ پاکستان مینز فٹبال ٹیم کا پہلا فیفا ٹورنامنٹ ہے۔ ڈویژن ون کے تمام میچز انڈونیشیا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 5 اکتوبر کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button