latest newsSports

این سی سی اے نے امام الحق، محمد رضوان سمیت 3 قومی کرکٹرز کو طلب کرلیا

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں امام الحق اور محمد رضوان سمیت 3 کرکٹرز کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے موبائل فون اپنے پاس رکھ کر متعلقہ ادارے کو بھجوائے تھے، جن سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر این سی سی اے تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہور دفتر میں جمعہ کو طلب کیا ہے، جبکہ ایک اور قومی کرکٹر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں سے ان کے موبائل فون ان لاک کروائے جائیں گے اور انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے معلومات لیک ہونے کے معاملے پر تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کرکٹرز کے موبائل فون رکھے جانے کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button