latest newsWorld

جاپان کے شہر ناگویا میں ریکارڈ بارش، سڑکیں زیرِ آب؛ ایشین گیمز کے وینیوز بھی متاثر

ناگویا: جاپان کے شہر ناگویا میں ریکارڈ طوفانی بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا۔ ایک گھنٹے کے دوران تقریباً 104.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سڑکیں اور ریل کی پٹریاں زیرِ آب آگئیں جبکہ شہریوں کو سیلاب سے متعلق شدید انتباہ جاری کیا گیا۔

شدید بارش کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں پانی گھروں اور دیگر عمارتوں میں داخل ہوگیا، جبکہ زیرِ زمین ریل سروس بھی عارضی طور پر معطل رہی۔ متعدد مقامات پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

بارش کا اثر 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشین گیمز کی تیاریوں پر بھی پڑا۔ بعض مقابلوں کے وینیوز میں پانی داخل ہونے اور عمارتوں کی چھتوں سے پانی ٹپکنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ تقریباً 400 ایتھلیٹس اور اسٹاف کو احتیاطی طور پر عارضی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ناگویا کے میئر اچیرو ہیروسوا نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ایشین گیمز کے انعقاد میں رکاوٹ بننے والی نہیں، اور کھیل 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button