latest newsWorld
ایران کے قشم، سیرک اور میناب میں دھماکوں کی آوازیں، وجہ واضح نہ ہوسکی

تہران: ایران کے جزیرے قشم اور سیرک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکے کہاں ہوئے اور ان کی نوعیت کیا تھی۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق دھماکوں کی آوازیں سمندر کی جانب سے آنے یا قشم جزیرے کے اندر ہونے سے متعلق حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میناب میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہاں سنی جانے والی آوازیں سمندر کی جانب سے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز اور جنوبی ایران کے ساحلی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فوجی سرگرمیوں اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔



