latest newsPakistan

عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں دائر

لاہور(عمران اسلم)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان پر جرح کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں درخواست کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کل کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پبلک آفس ہولڈر ہیں اور انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے کروانے کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button