latest newsPakistan

عاصم افتخار احمد نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، آمنہ بلوچ ترکیے میں سفیر ہوں گی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی نئی تقرریوں کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں دفتر خارجہ پاکستان کے قومی مفادات کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھاتا رہے گا۔

وزیر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024 سے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور وہ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ ترکیے میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button