مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہوجائے گی، جبکہ اس کے بعد تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران مزید طویل عرصے تک جنگ جاری نہیں رکھ سکے گا اور امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد صورتحال تیزی سے اختتام کی جانب بڑھے گی۔
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے امکان کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایران کے معاملے میں جوہری معاہدے سے آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی و ایرانی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں کے معاملے پر اسرائیل سے بات کریں گے۔



