پیٹرول 3.40، ڈیزل 6.72 روپے فی لیٹر مزید مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر کی رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 روپے 88 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 7 ستمبر کو پیٹرول 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر تھا جو اب بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے ہوگیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 7 ستمبر کو 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جو اضافے کے بعد 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مسلسل اضافے کے باعث شہریوں اور ٹرانسپورٹرز پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔



