crimelatest newsShowbiz

ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت، خودکشی کے بعد قتل کے پہلو سے بھی تفتیش شروع

لاہور(crime desk) لاہور میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے تفتیش کا رخ تبدیل کرتے ہوئے قتل کے پہلو سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر واقعے کے حالات خودکشی کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ارشم کی لاش اسلام پورہ کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ ارشم نے اکیڈمی ٹیچر اکرم سے پسند کی شادی کی تھی، جبکہ اکرم پہلے سے شادی شدہ تھا۔

ارشم کے والد کی مدعیت میں اس کے شوہر اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ارشم اور اکرم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، جبکہ اکرم اور اس کی پہلی بیوی مبینہ طور پر ارشم کو پریشان کرتے تھے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ارشم کو اس کے شوہر اکرم نے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button