latest newsPakistan

لاہور کینال ثقافتی رنگوں سے سج گیا، پی ایچ اے نے منفرد مانومنٹس نصب کر دیے

لاہور(عمران اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور نے شہر کی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے لاہور کینال کو منفرد ثقافتی مانومنٹس سے سجا دیا۔

ٹھوکر موڑ سے مال روڈ تک کینال کے مختلف مقامات پر نصب کیے گئے خوبصورت مانومنٹس شہریوں اور کینال سے گزرنے والے افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ مانومنٹس میں روایتی پنجاب کی ثقافت، طرزِ زندگی اور قدرتی مناظر کی عکاسی کی گئی ہے۔

لاہور کینال پر روایتی ڈھول اور بھنگڑا، بھیڑوں کے جھنڈ کے ہمراہ چرواہے، بیل گاڑی، پرندوں کے لیے ٹری ہاؤس، مور اور زیبرا سمیت مختلف ثقافتی و قدرتی مناظر پر مبنی مانومنٹس نصب کیے گئے ہیں۔ صوفی رقص کی عکاسی کرنے والے مانومنٹس بھی کینال کی خوبصورتی میں منفرد ثقافتی رنگ شامل کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بطخوں، موروں اور ڈولفن مچھلیوں کے مانومنٹس نے کینال کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے کہا کہ لاہور کی بیوٹیفکیشن اور شہریوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرنا ہارٹی کلچر ایجنسی کی اولین ترجیح ہے۔ شہر کے مختلف مقامات کو خوبصورت بنانے کے ساتھ لاہور کی ثقافت اور تاریخی شناخت کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button