latest newsPakistan

ایم ایل ون منصوبے نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، کراچی روہڑی سیکشن کے لیے مارکیٹ مشاورت مکمل

لاہور(عمران اسلم)پاکستان ریلوے نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے مین لائن ون (ML-1) اپ گریڈیشن منصوبے کے کراچی، روہڑی سیکشن کے لیے دوسری ابتدائی مارکیٹ مشاورت کامیابی سے مکمل کرلی۔

مارکیٹ مشاورت میں قومی و بین الاقوامی کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس، آلات فراہم کرنے والوں اور مینوفیکچررز کی نمائندگی کرنے والے 134 شرکاء نے شرکت کی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق ایم ایل ون کراچی، روہڑی اپ گریڈیشن منصوبہ حکومت پاکستان کا ترجیحی منصوبہ ہے، جس کی تیاری کے عمل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں تیز کیا جا رہا ہے۔

منصوبے کا مقصد ملک کے ریلوے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے سروسز کی حفاظت، استعدادِ کار اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

مشاورتی اجلاس کے دوران شرکاء نے منصوبے سے متعلق مختلف امور پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مارکیٹ نمائندگان کی تجاویز منصوبے کی خریداری کی حکمت عملی مرتب کرنے اور منصوبے کی تیاری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

پاکستان ریلوے نے توقع ظاہر کی ہے کہ مارکیٹ کے ساتھ مسلسل مشاورتی عمل ایک مسابقتی اور شفاف خریداری کے عمل کو فروغ دے گا، جو حکومت پاکستان، ترقیاتی شراکت داروں، صنعت اور عوام کے لیے باہمی طور پر مفید ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button