latest newsPakistan

پنجاب میں جنوری سے تحصیل سطح پر الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(عمران اسلم) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مختلف ڈویژنز کی متعدد تحصیلوں میں جنوری سے الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت ملتان ڈویژن کی 9، ساہیوال ڈویژن کی 4 اور بہاولپور ڈویژن کی 11 تحصیلوں میں جنوری سے الیکٹروبس سروس کا آغاز ہوگا۔

اسی طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 10، فیصل آباد ڈویژن کی 12 اور سرگودھا ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں بھی جنوری سے الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔

گوجرانوالہ ڈویژن کی 7، گجرات ڈویژن کی 8 اور راولپنڈی ڈویژن کی 16 تحصیلیں بھی اس منصوبے میں شامل ہیں، جہاں جنوری سے الیکٹروبس سروس فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد صوبے کے شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو تحصیل کی سطح تک وسعت دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button