latest newsPakistan

کینال روڈ پر کرین اور ٹرک میں تصادم، سیف سٹی اتھارٹی کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی

حادثہ ناکافی حفاظتی انتظامات اور کم روشنی کے باعث پیش آیا۔

لاہور(عمران اسلم) مال روڈ کے قریب ایچی سن کالج کے سامنے کینال روڈ پر سف سٹی اتھارٹی کی کرین پر موجود اہلکار کیمرے ٹھیک کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار بوتلوں سے لدا ٹرک کرین میں جا گھسا جس سے سیف سٹی اتھارٹی کے دو اہلکار عمر اور یاسین زخمی ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا،ٹرک ڈرائیور کی ٹانگیں بری طرح سے سیٹ کے اندر پھنس گئیں جسے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی مشکل سے باہر نکالا،سیف سٹی اتھارٹی کے زخمی اہلکاروں کو بھی ان کے دیگر ساتھیوں نے ہسپتال پہنچایا کیونکہ ریسکیو عملہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچا،حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کے روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی،ذرائع کے مطابق حادثہ ناکافی حفاظتی آلات و انتظامات اور کم روشنی کی وجہ سے پیش آیا،سیف سٹی اتھارٹی کی کرین مین کینال روڈ پر کھڑی کرکے کیمرے ٹھیک کئے جا رہے تھے لیکن پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے لئے کوئی نشاندہی لائٹ یا رکاوٹ نہیں کھڑی کی گئی تھی جبکہ کے حادثے کی جگہ پر لائٹ بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button