latest newsPakistan

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ 17 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button