latest newsPolitics

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنی کرسی بچانے کیلئے احتجاج کی کال دی: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی کرسی بچانے اور علی امین گنڈاپور سے جان چھڑانے کے لیے 27 ستمبر کے احتجاج کی کال دی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، احتجاج اور سیاسی کشیدگی پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات کا نتیجہ ہے۔ ان کے بقول پی ٹی آئی میں ہر شخص اپنی بقا اور مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چند سیاسی لوگ ہیں جبکہ باقی افراد ’’مار دھاڑ‘‘ کی سیاست کرتے ہیں، پارٹی کے اندرونی اختلافات ہی ایک دوسرے کے لیے کافی ہیں اور حکومت کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کی کال بھی پی ٹی آئی کی آپس کی جنگ کا حصہ ہے اور یہ احتجاج حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ان کے اپنے اندرونی معاملات سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن جو کچھ بھی کہتے رہیں، وہ اس پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button