latest newsPakistan
پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز

لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہئیں، عوام کی خدمت کے لیے محنت کرنا ہوگی، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ترقی اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں اختلافات اور تقسیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، جماعت متحد ہے اور سب مل کر کام کر رہے ہیں۔ پارٹی کو توڑنے یا تقسیم کرنے سے متعلق باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ وہ آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔



