Businesslatest news

اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر، پیاز 300 روپے کلو تک پہنچ گیا

لاہور(ہم شہری)ملک کے مختلف شہروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، پیاز کی قیمت مختلف علاقوں میں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں پیاز 200 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، جبکہ لاہور میں پیاز کی قیمت 200 سے 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور میں پیاز سب سے مہنگا فروخت ہورہا ہے، جہاں فی کلو قیمت 280 سے 300 روپے تک پہنچ گئی۔

پشاور میں 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے جبکہ 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 3 ہزار 200 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

لاہور میں سبزیوں، پھلوں، دالوں، گوشت اور چکن کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹماٹر 300 سے 350 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں، جبکہ مٹن کی قیمت 3 ہزار 200 سے 3 ہزار 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

چکن، انڈے، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء عام شہریوں کی قوت خرید سے مزید دور ہوگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button