latest newsPakistan

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا تمام ایس ایز کا اجلاس، بجلی چوری کے خاتمے اور ریکوری اہداف پر بریفنگ

لاہور (شیخ طاہر علی) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت لیسکو ہیڈکوارٹر میں تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشنز، ریکوری صورتحال اور مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جی ایم ٹیکنیکل رائے محمد اصغر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی، مینیجر سی ایم یو رائے مسعود اور مینیجر کمرشل نعمان ملہی نے شرکت کی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ افسران کو ریکوری میں بہتری، نادہندگان کے خلاف کارروائی اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کسٹمر سروسز کے حوالے سے صارفین کو بروقت اور بہتر سہولیات کی فراہمی، شکایات کے فوری ازالے اور مختلف سروسز میں مزید بہتری لانے پر بھی زور دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ اور ریکوری میں بہتری لیسکو کی اولین ترجیحات ہیں۔ تمام افسران مقررہ اہداف کے حصول کے لیے بھرپور محنت کریں اور صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ فیلڈ میں مؤثر کارکردگی یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button