Businesslatest news
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر کے لیے ہوگا۔



