latest newsPakistan

باربی کیو ہُڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ای پی اے کا کریک ڈاؤن، متعدد ریسٹورنٹس سیل

لاہور (شیخ طاہر علی) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے باربی کیو ریسٹورنٹس میں ہُڈ اور فلٹریشن سسٹم سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ای پی اے حکام کے مطابق باربی کیو سیکشن میں سکشن ہُڈ اور مؤثر فلٹرز کی تنصیب لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سیلنگ اور جرمانوں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

کارروائی کے دوران ال خان ریسٹورنٹ کا باربی کیو سیکشن فلٹرز نہ ہونے پر سیل کرکے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن میں یاسر بروسٹ کو سکشن ہُڈ نصب نہ کرنے، اسلام پورہ میں نیو جھولی لال باربی کیو اور شاہدرہ میں یم پم ریسٹورنٹ کو بھی ہُڈ کی عدم تنصیب پر سربمہر کردیا گیا۔

اسی طرح بحریہ ٹاؤن میں ملک اسپائسی ریسٹورنٹ اور ذاکر تکہ کو ہُڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

ای پی اے حکام نے واضح کیا کہ باربی کیو کا دھواں بغیر مؤثر فلٹریشن کے فضا میں چھوڑنے پر سخت کارروائی ہوگی۔ سکشن ہُڈ اور فلٹرز کی عدم تنصیب کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکام نے تمام ریسٹورنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سکشن ہُڈ اور فلٹریشن سے متعلق ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button