latest newsPakistan
اہلکار کی کرپشن ثابت ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او عہدے سے ہٹا دیا جائے گا: ڈی آئی جی آپریشنز

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ کسی تھانے یا پولیس ونگ کا اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ اہلکار پر کرپشن ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
فیصل کامران نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی سے بھی جواب طلبی ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو تھانوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔



