latest newsWorld

ترکیے نے دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کا اعلان کردیا

ترکیے نے 2027 سے 2029 تک کے نئے تین سالہ درمیانی مدت کے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ترک نائب صدر جودت یلماز نے معاشی منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد ایسا ترکیے بنانا ہے جو دفاعی ٹیکنالوجی خود تیار کرے اور اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہوچکا ہے اور حکومت نے مہنگائی کے خلاف جنگ میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ عالمی معاشی، تکنیکی اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں ترک معیشت کو متاثر کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ترک بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکیے کا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز MUGEM 27 ستمبر 2027 کو سمندر میں اتارا جائے گا۔

ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجومن اوغلو کے مطابق جہاز کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ MUGEM بیک وقت بغیر پائلٹ طیارے، بغیر پائلٹ بحری جہاز اور زیرِ آب گاڑیاں تعینات کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button