latest newsWorld

ایران اور عمان کے درمیان آبنائےہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر ایران اور عمان کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے، جبکہ آبنائے ہرمز کے باہر پابندی والے زون کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نیا پابندی والا زون امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button