latest newsPakistan

پاک فوج ہمارا فخر، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(شیخ طاہر علی) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، شہداء اور اکابرین کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج نے بے مثال جرأت اور جذبۂ قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا اور پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند کیا۔

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اقبال ہال، بادشاہی مسجد لاہور میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ 6 ستمبر قومی تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں ہمیشہ عقیدت اور احترام سے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعِ وطن کا جذبہ آج بھی قومی یکجہتی اور قوت کی علامت ہے، جبکہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کانفرنس سے قبل ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزارِ حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔

چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد، صوبائی خطیب مفتی محمد احمد، زونل خطیب ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان اور دیگر مقررین نے بھی شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ملکی سلامتی، دفاع و استحکام، افواجِ پاکستان کی کامیابی، کشمیر کی آزادی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button