Businesseventslatest news
جیمز اینڈ جیولری شعبے کی ترقی کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں، لاہور چیمبر

لاہور(عمران اسلم) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل کی زیرِ صدارت جیمز اینڈ جیولری ریفارمز کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شعبے کو درپیش مسائل اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے کنوینر حماد مقصود گل سمیت شیخ محمد زاہد، حاجی رشید، شیخ اعزاز دین، شیخ آصف، لالہ سرفراز، سلیم غوری اور استاد ذکی نے شرکت کی۔
شرکاء نے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ، صنعت کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری کی برآمدات بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ شعبے کی برآمدی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت میں اس کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔



