latest newsPolitics

دہشت گردی کے واقعات کو کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں؟ ملک محمد احمد خان

لاہور(عمران اسلم) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، ایسے واقعات کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز سمیت طلبہ، بچوں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دشمن دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہماری فوج نے ملک کا دفاع کیا اور معرکۂ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے قومی ہیرو ایم ایم عالم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے واقعات اور بم دھماکے اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں، جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جنگ اور بارود سے خوف محسوس کرتے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور قوم کو ان قربانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button