latest newsPolitics

بلاول بھٹو کی نیک خواہشات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار تشکر

کراچی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ کے دورے کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر سہیل آفریدی کو ’’شہیدوں کے شہر‘‘ لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے سندھ کے دورے کے باقی دنوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیاد برداشت، احترام اور بقائے باہمی کی سیاست ہے۔

جواب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ جمہوریت کی خوبصورتی سیاست اور اظہارِ رائے کی آزادی، عدلیہ کی خودمختاری، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے، آزاد پارلیمان اور آزاد صحافت میں ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کی کال پر کراچی اور حیدرآباد میں بڑی تعداد میں عوام باہر نکلیں گے۔ وہ سندھ کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کے لیے عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو اور سہیل آفریدی کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مرکز میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button