latest newsPakistan

ایم ڈی واسا کا کلمہ چوک انڈر پاس اور لبرٹی مون سون کیمپ کا دورہ

لاہور(عمران اسلم) منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد نے کلمہ چوک انڈر پاس اور لبرٹی مون سون کیمپ کا دورہ کرکے بارش کے دوران نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

غفران احمد نے نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور اہم شاہراہوں پر نکاسیٔ آب کے آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے فیلڈ افسران کو بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کو بارش کے پانی سے فوری ریلیف کی فراہمی جاری ہے اور فیلڈ عملہ مسلسل متحرک ہے۔ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز کے ذریعے فعال رکھا جا رہا ہے تاکہ نکاسیٔ آب کا عمل متاثر نہ ہو۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے آخری قطرے کی نکاسی تک تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسیٔ آب آپریشن جاری رکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button