latest newsPoliticsWorld

پاکستان، مصر اور سعودی عرب کا علاقائی کشیدگی کم کرنے پر زور

اسلام آباد: پاکستان اور مصر نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کرنے اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے امور پر رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بدر عبدالعاطی نے اسحاق ڈار کو جلد مصر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دریں اثنا اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتحال، کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور اور مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر بات چیت کی۔

گفتگو میں استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button