latest newsPakistan
6 ستمبر وطن کے دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر وطن کے دفاع کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جبکہ سندھ کے بہادر سپوتوں کا کردار ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔
یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے قومی ہیروز کی بہادری کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے ملکی سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے، جبکہ سندھ کے عوام بھی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قومی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے قوم کو اتحاد، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔



