latest newsPakistan
ڈی پی او ہری پور کے دفتر میں شہری کے بال بنوانے کی ویڈیو وائرل

پشاور: ڈی پی او ہری پور کے دفتر میں ایک شہری کے بال بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص یوٹیوبر ہے، جس نے ریکارڈنگ سے قبل ڈی پی او ہری پور سے اپنے بال سیٹ کروانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ یوٹیوبر کی درخواست پر حجام ڈی پی او آفس پہنچا اور بال بنانا شروع کردیے۔
حکام کے مطابق ویڈیو ریکارڈ ہونے کے وقت ڈی پی او ہری پور دفتر میں موجود نہیں تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ہزارہ کو مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔



