latest newsShowbiz

معروف ترک اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

استنبول: ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ کو استنبول میں ان کے اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد کیا گیا۔

51 سالہ اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی گرل فرینڈ اوزلم ای نے گھر کے ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت پایا۔ پولیس کے مطابق وہ 3 ستمبر سے اداکار سے رابطے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم کامیابی نہ ہونے پر انہیں دیکھنے گھر پہنچیں۔

طبی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اداکار کی موت کی تصدیق کی۔ ان کی گرل فرینڈ نے پولیس کو بتایا کہ سرحات مصطفیٰ کیلیچ لمفک کینسر میں مبتلا تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی معائنے میں جسم پر تشدد یا کھلے زخم کے کوئی آثار نہیں ملے، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

1975 میں پیدا ہونے والے سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے 1998 میں تھیٹر سے فنی سفر کا آغاز کیا۔ وہ متعدد معروف ترک ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکے تھے، جبکہ 2014 میں ان کی فلم ’’کچ یوکوسو‘‘ نے کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انہوں نے ’’سوز‘‘، ’’کورلوش عثمان‘‘ اور ’’محمد فاتح‘‘ سمیت کئی مقبول ٹی وی سیریز میں اداکاری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button