latest newsPakistan

سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر گرفتار

لاہور(عمران اسلم) پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کرکے لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور 9 مئی سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر اپنے والد کے انتقال پر منظر عام پر آئے تھے، تاہم بعد ازاں دوبارہ روپوش ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button