health & Foodlatest newsWorld

بنگلادیش میں خسرہ کی وبا سے 1200 سے زائد بچے جاں بحق

ڈھاکا: بنگلادیش میں رواں سال خسرہ کی وبا کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی، جن میں 94 فیصد پانچ سال سے کم عمر تھے۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بنگلادیش میں خسرہ کی وبا کے باعث کم عمر بچوں کی اموات میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں رواں سال مارچ کے وسط میں وبا پھوٹنے کے بعد سے اب تک خسرہ کے مشتبہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 23 ہزار سے زائد بچوں میں بیماری کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلادیش ماضی میں خسرہ کے خلاف اجتماعی مدافعت (ہرڈ امیونٹی) رکھتا تھا، تاہم حالیہ برسوں میں ویکسینیشن کی شرح میں کمی کے باعث آبادی میں یہ حفاظتی قوت کمزور ہوگئی ہے، جس سے بیماری کے پھیلاؤ اور بچوں کی اموات میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

حکام کے مطابق وزارتِ صحت نے اپریل سے اب تک معمول کی ویکسینیشن کے علاوہ خصوصی مہمات کے تحت 2 کروڑ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے ہیں۔

صحت کے ماہرین کے مطابق خسرہ ایک انتہائی متعدی بیماری ہے، جس سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسینیشن بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ خصوصاً کم عمر بچوں کو بیماری کی سنگین پیچیدگیوں اور ممکنہ اموات سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کی مؤثر کوریج ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button