latest newsPolitics

جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے پر غور

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ سرفہرست رہا، جبکہ اپوزیشن اتحاد کو وسعت دینے اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں عوامی حقوق کے تحفظ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک چلانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جے یو آئی (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئین، قانون اور جمہوریت سے ماورا ہر اقدام کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قومی بیانیے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ان کی جماعت دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے اور آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button