latest newsWorld
امریکا کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے تشدد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
میری لینڈ میں ازبکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو سے اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی امریکی صحافی ہیدی لیون (Heidi Levine) کے بارے میں سوال کیا گیا۔
اس پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے واقعے کی تصاویر دیکھی ہیں اور وہ اس پر پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح کرچکے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں کشیدگی یا بحرانی صورت حال نہیں دیکھنا چاہتے۔



