latest newsPakistan

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن کے قیام اور تیز رفتار ترقی کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ارکان کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں کور کمانڈر پشاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریٹ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے ضم شدہ اضلاع سمیت بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پائیدار امن اور تیز رفتار ترقی کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی، اجراء اور شفاف استعمال یقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے عوامی محرومیوں کا ازالہ، ترقیاتی عمل تیز اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے مقامی عمائدین اور کونسل کے نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی منصوبہ بندی اور وسائل کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button