شاہ رخ خان کی رہائی میں نانا پاٹیکر نے مدد کی تھی، پرانا انٹرویو وائرل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی رہائی میں نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
شاہ رخ خان نے تہلکہ کے پروگرام ’تھنک 2012‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں جیل سے باہر آنے میں مدد دی تھی۔ انہوں نے نانا پاٹیکر کو ایک نہایت اچھا انسان بھی قرار دیا تھا۔
شاہ رخ خان کے مطابق ہفتے کے اختتام پر شام کے وقت عدالت میں ضمانت کی کارروائی ہوتی تھی اور نانا پاٹیکر نے اس معاملے میں ان کی مدد کی تھی۔
دوسری جانب نانا پاٹیکر نے 2024 میں دی لالن ٹاپ کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ آج بھی ان سے بہت محبت اور گرمجوشی سے ملتے ہیں۔
نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ لوگ بہت سی باتیں بھول جاتے ہیں، لیکن شاہ رخ خان انہیں نہیں بھولے۔



