latest newsWorld

تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک

افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 80 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔ کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، جن میں سے 60 سے زائد مسافروں کو بچا لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والے تمام افراد ایتھوپیا کے شہری تھے، جبکہ اب تک برآمد ہونے والی لاشوں میں 42 خواتین کی ہیں۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے مطابق قرنِ افریقا، جس میں ایتھوپیا، صومالیہ، اریٹریا اور جبوتی شامل ہیں، سے ہر سال ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی تلاش میں خلیجی ممالک پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری سفر کرتے ہیں۔

حادثے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button