latest newsWorld
سعودی سول ایوی ایشن نے دمام ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق کردی

ریاض: سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر کیے گئے تازہ حملوں میں مشرقی صوبے کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی حکام کی جانب سے یہ تصدیق حوثیوں کے دمام ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے دعوے کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آئی۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ پر ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، جبکہ حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔



