latest newsPolitics

رانا ثنااللہ: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بڑی وجہ صوبائی حکومت کا طرزِ عمل ہے

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بڑی وجہ صوبائی حکومت کا طرزِ عمل ہے، جبکہ پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں تھی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنے اور سیاسی مطالبات آگے بڑھانے کا موقع دیا گیا، تاہم اسلام آباد پر چڑھائی احتجاج کا طریقہ نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے 12 میں سے 5 اضلاع میں پولیس تھانے اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) موجود نہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔

رانا ثنااللہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سول انتظامیہ کو مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے بعض اضلاع میں دن کے وقت حکومت جبکہ رات کو دہشت گردوں کا کنٹرول ہوتا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے صوبائی حکومت کے بعض افراد پر بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان سمیت دوست ممالک نے افغانستان کو اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے لیے متعدد بار آگاہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button