latest newsPakistan
ٹانک میں فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید ہوگئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شمشاد اختر کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی اور بظاہر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شمشاد اختر ایک دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ ان کی شہادت پر چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ادارے کے تمام ملازمین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔



