Businesslatest news

روس امریکا اور عالمی منڈی کو لاکھوں ٹن ڈیزل فراہم کرے گا، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس امریکا اور عالمی منڈی کو لاکھوں ٹن ڈیزل فراہم کرے گا، جبکہ نومبر کے بعد بھی ایندھن کی اضافی فراہمی جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ انتہائی کامیاب گفتگو ہوئی ہے۔ ان کے مطابق روس نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا، جبکہ نومبر کے بعد مزید 10 لاکھ ٹن ڈیزل کی فراہمی بھی متوقع ہے۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، جس میں یوکرین بحران کے حل کے امکانات اور ایران کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے ٹرمپ کو بتایا کہ روس یوکرین کے حوالے سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے مناسب وقت پر غور کرے گا۔ امریکی صدر نے ایران کے تنازع کے حل میں روس کے ممکنہ کردار کو بھی سراہا۔

روسی صدر نے اس موقع پر کہا کہ امریکی مارکیٹ میں روسی تیل کی فراہمی سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کریملن کا مزید کہنا ہے کہ دونوں صدور نومبر میں چین میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے جلد ایک اہم اعلان کریں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ عالمی منڈیوں میں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچنے والی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی جلد بڑی کمی متوقع ہے۔ ان کے بقول، موجودہ صورتحال سے متعلق معاملات جلد حل ہوجائیں گے۔

تاہم، ڈیزل کی فراہمی کی مقدار، اس کے وقت اور عالمی منڈیوں پر ممکنہ اثرات سے متعلق امریکی صدر کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button