latest newsWorld

سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان

صنعاء: سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی اہلکاروں اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری متعدد پیغامات میں اتحادی فورسز کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کردیے گئے ہیں۔

اتحادی فورسز کے مطابق حوثیوں کے بیلسٹک میزائل نیٹ ورک کو ختم کرنے اور ان کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یمنی مسلح افواج کے دستوں کو مسلسل 24 گھنٹے فضائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ زمینی کارروائیوں میں مدد دی جاسکے۔

تاہم، اتحادی فورسز کی جانب سے جاری کردہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button