latest newsPolitics

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پانچواں روز، آج پشاور میں پڑاؤ

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا پانچواں روز ہے، شرکاء نے آج پشاور میں پڑاؤ ڈالا ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلاول بھٹو اور مریم نواز والا لانگ مارچ نہیں، اس بار کوئی فکس میچ نہیں ہے۔ پہلے جب ہماری حکومت تھی تو لانگ مارچ کرنے والے فکس میچ کے ساتھ آتے تھے۔

سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آج چارسدہ میں لانگ مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button