latest newsPoliticsWorld

ایران کا امریکی جنگ بندی تجاویز پر چند روز میں جواب دینے کا عندیہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور آئندہ چند روز میں اپنا جواب دے گا۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں عباس عراقچی نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے اور دونوں جانب ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا، تاہم ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

ٹرمپ کے مطابق گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ریکارڈ مقدار ہے اور اس تیل میں ایک بیرل بھی ایران جانے یا ایران سے آنے والا شامل نہیں تھا۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button