Businesslatest news

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم، اسٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں مکمل ہوئی ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریونیو موبلائزیشن کے اقدامات جاری ہیں اور نجکاری پروگرام کو بھی تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں اضافے کو روکنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button